لاہور( این این آئی)افغانستانن واپس جانے کے خواہشمند باشندوں کیلئے طورخم اور چمن سرحدیں آج سے چار روز کے لئے کھولی جائیں گی ۔پاکستان نے یہ اقدام افغانستان کی خصوصی درخواست اور انسانی بنیادوں پر کیا ہے۔بطور ہمسایہ ملک اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ خصوصاً عالمی وبا ء کے تناظر میںیکجہتی کا اظہار کیا ہے۔