ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

وباء جاری رہی تو رمضان میں بھی مساجد بند رہیں گی 

datetime 5  اپریل‬‮  2020 |

قاہرہ(این این آئی ) مصری وزیر برائے اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی وباء اسی طرح بدستورموجود رہی تو رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد بند کردی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار نے ایک بیان میں کہا کہ وباء کے

خاتمے سے پہلے مساجد کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ مساجد وباء کے ختم ہونے کے بعد ہی کھلیں گی۔مصری وزیر برائے اوقاف نے اس بات پر زور دیا کہ اگر رمضان المبارک میں یہ وائرس موجود رہتا ہے تو ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھنے اور خدا کے قانون کی پاسداری کے لیے مساجد کو بند کرنے کے پابند ہیں۔مصری وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران رمضان دستر خوان لگانے پر احتیاطا پابندی عاید کی جا سکتی ہے تاکہ لوگ زیادہ جمع نہ ہوں۔ اسی طرح شہریوں کو کرونا کی بیماری سے بچانے کے لیے مساجد کو بھی بند رکھا جاسکتا ہیانہوں نے کہا کہ رمضان المبار کے دوران روزہ افطار کرانے والے مخیر حضرات اور فلاحی ادارے مستحق افراد میں نقد رقوم تقسیم کریں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…