بین الصوبائی ترسیل کے معاملے پر نیا تنازعہ ،پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سندھ میں روک لیا گیا

5  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی )پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سانگھڑ، پنوں عاقل اور اباڑو میں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔گندم کی بین الصوبائی ترسیل کے معاملے پر سندھ اور پنجاب میں تنازعہ پیدا ہو گیا،سول اور عسکری حکام کے ذریعے طے پانے والے معاہدے اور طریقہ کار کے باوجود محکمہ خوراک سندھ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اپنے ہی سیکرٹری فوڈ سندھ کے تحریری احکامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری پرمٹ رکھنے والی پنجاب جانیوالی گندم سے بھری گاڑیاں روکنا شروع کردیں۔تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ

بغیر پرمٹ والی گاڑیوں کو سندھ فوڈ کی جانب سے پنجاب کی سرحد کنارے بنائی گئی چار چیک پوسٹوں پر مبینہ طور پرفی گاڑی 1 لاکھ20 ہزار روپے رشوت وصول کر کے گندم لی جانے دی جا رہی ہے،حکومت پنجاب نے سندھ کے عدم تعاون کے پیش نظر گندم کی ترسیل کا معاملہ کورونا رابطہ کمیٹی ایجنڈے میں شامل کروا دیا۔علاوہ ازیں پنجاب میں گندم کی نئی فصل سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 500 روپے فی بوری کمی ہو گئی۔ مزید برآں محکمہ خوراک ضلع راجن پورکے مراکز پر کسانوں کو باردانہ کا اجرا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…