اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں،ن لیگ نے اعلان کردیا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے راستے میں جو رکاوٹ بنا وہ کٹ جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقاءکی جنگ ہے، ضرب عضب کا فالو اپ نہ کیا تو شہید وں کے خون سے غداری کریں گے،آصف زرداری نے فائر فائٹنگ کرنے کی کوشش کی، پتہ نہیں انہوں نے کیا سوچ کر فوج کے خلاف بیان دیا، عمران فاروق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں، دو دن کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معافی مانگتا ہوں، جہاں جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں بجلی نہیں دیں گے، مردان سیکٹر میں 18ہزار کنڈے لگے ہوئے ہیں، بجلی چوروں کے ساتھ بل ادا کرنے والوں کو بھی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، بجلی چور لوڈشیڈنگ کے نام پر ہڑتال کرتے ہیں، میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس پر ایم کیو ایم سے معافی مانگوں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی سیاسی مصلحت آڑے نہیں آنی چاہیے، یہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ تھا، اس پر سب کو عملدرآمد کرنا پڑے گا، اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم مجرم ہوں گے اور شہید کے خون سے غداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے راستے میں جو رکاوٹ بنا وہ کٹ جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقاءکی جنگ ہے، ہمارے نوجوانوں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے، آصف زرداری نے فائر فائٹنگ کرنے کی کوشش کی، پتہ نہیں انہوں نے کیا سوچ کر فوج کے خلاف بیان دیا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءعمران خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ان کی بیوہ کے ساتھ ہمارا وعدہ ہے، انہیں ضرور انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا میں بہت جلد ملزموں کو پکڑا گیا ہے حالانکہ اس سے پہلے ایسی کبھی نہیں ہوا اور ان ملزمان نے بہت سارے واقعات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں اگر کچھ ہو جائے تو فوراً ہڑتال کی کال دے دیتی ہے، جبکہ برطانیہ میں جو کچھ بھی ہو اس پر کوئی رد عمل نہیں ہوتا بلکہ خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے امن کی خواہش کے اصول کو دنیا میں سراہا گیا، وہ میرے لیڈر ہیں، ان کا ایک ہی اصول ہے،امن قائم کرنے کےلئے مذاکرات اور بات چیت کو اپنایا جائے، ان کی اسی خواہش پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارت پر دباﺅ ڈالا ، جس کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف بیانات کا سلسلہ بند کیا اور نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ خواجہ محمد آصف نے بجلی کے بدترین بحران پر ایک بار پھر عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ تھا، جب بہتر ہو گیا تو لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے پر فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، ہم اقدامات کر رہے ہیں،2017ءتک ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد اور خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقوں میں لائن لاسز کا سامنا ہے، مردان سیکٹر میں 18ہزار کنڈے لگے ہوئے ہیں، ہمارے اہلکار بجلی چوروں کو پکڑنے کےلئے جاتے ہیں اور انہیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور دوسرے دن لوڈشیڈنگ کے نام پر بجلی چور احتجاج شروع کر دیتے ہیں، بجلی چوروں کے ساتھ بل ادا کرنے والوں کو بھی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے جو سارا بل ادا کر رہے ہیں، ان پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب زیادہ ہے لیکن رسد بہت کم ہے،و دن کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معافی مانگتا ہوں، جہاں جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں بجلی نہیں دیں گے، سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی بچت کریں تا کہ لوڈشیڈنگ کے بحران سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جعلی یا اصلی مہاجر کی کوئی بات نہیں کی، میں نے تو صرف یہی کہا تھا کہ میرا خاندان تو ہجرت کر کے آیا، وزیراعظم کا خاندان بھی ہجرت کر کے آیا اور دیگر بہت سارے خاندانوں کے لوگ خون کی ندیاں عبور کر کے پاکستان داخل ہوئے، انہوں نے تو آج تک اپنے آپ کو مہاجر نہیں کہا بلکہ وہ پاکستانی کہتے ہیں، میرے لئے تو تمام مہاجر محترم ہیں، میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس پر ایم کیو ایم سے معافی مانگوں۔(ا
عمران فاروق قتل کیس ،ن لیگ نے اعلان کردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری ...
-
ریکوڈک
-
دوسری کلاس کی بچی اسکول میں بند، پوری رات سر کھڑکی میں پھنسا رہا
-
تحریک انصاف کے عہدیداروں کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا نیٹ ورک پکڑاگیا، دہشتگردوں کے سیف ہاؤس کا بھی ...
-
DGISPRکی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
-
سعودی عرب کا مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے بڑا اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
-
کراچی’ بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
غذر’ گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دینے پر چرواہے کیلئے انعام کا اعلان
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب
-
60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری دیدی
-
ریکوڈک
-
دوسری کلاس کی بچی اسکول میں بند، پوری رات سر کھڑکی میں پھنسا رہا
-
تحریک انصاف کے عہدیداروں کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کا نیٹ ورک پکڑاگیا، دہشتگردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف
-
DGISPRکی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
-
سعودی عرب کا مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے بڑا اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
-
کراچی’ بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
غذر’ گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دینے پر چرواہے کیلئے انعام کا اعلان
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں، سائبر کرائم ایجنسی میں طلب
-
60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
-
جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، آپریشن سندور میں امریکی کالز کا اعتراف بھی کرلیا
-
دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیٹ پر فنکاروں میں تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل