منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حیدرآباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہریوں میں خوف وہراس

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آن لائن) حیدرآباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، تین کیس مثبت آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق میمن سوسائٹی کی خاتون مہ جبین کو ٹیسٹ مثبت آ نے کے بعد ڈی ایچ او کی قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا ۔

لیاقت کالونی کے رہائشی اطہر قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعدمذکورہ شخص کوہسار ہسپتال لطیف آباد کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیاہے جس کے بعد ڈی ایچ او ٹیم کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص اطہر قریشی کی فیملی کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں،ڈی ایچ او ٹیم کے مطابق کوروناسے متاثر شخص اطہر قریشی ایک سرکاری بینک کا کیشیئرہے اور اس نے تین روز قبل راجپوتانہ ہسپتال سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈی ایچ او ٹیم حرکت میں آئی اور جمعہ کی دوپہر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اطہر قریشی کے گھر پہنچ کر گھر میں موجود افراد کا ٹیسٹ لینا شروع کردیاہے ۔قاسم آباد کے رہائشی غلام حسین خشک کے گھر پہنچ کراس کا کورونا کا ٹیسٹ کیا جو کہ پازیٹو آیا جس پر ڈی ایچ او کی ٹیم نے فوری طور پرمتاثرہ شخص غلام حسین کو سول ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں شفٹ کرکے اس شخص کے جن افراد سے رابطے تھے اُن کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہیں ، غلام حسین خشک 20فروری کو ایران سے پاکستان آیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…