راولپنڈی(این این آئی) فیصل عباسی نامی شخص کا اسلام آباد میں خودکشی کااقدام،ملزم تھانہ مری میں دسمبر2019سے اشتہاری تھا، تفصیلات کے مطابق فیصل عباسی نامی شخص نے اسلام آباد میں خودکشی کا اقدام کیا، جو کہ راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق خودکشی کرنے والے
شخص فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم مقدمہ نمبر 390/19بجرم 376/511ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019سے اشتہاری تھا، مزید ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔