کراچی(این این آئی) کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کو ایک ماہ میں ساڑھے تین ارب سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جہاں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے وہیں پروازوں کی بندش سے ہوا بازی کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بین الاقوامی پروازوں کی بندش سے پاکستانی ہوابازی کی صنعت پر منفی اثرات پڑے ہیں اور صرف مارچ
کے مہینے میں سول ایوی ایشن کو 3ارب 61کروڑ روپے سیزائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کے پہلے 15دنوں میں 212 فلائٹس منسوخ ہوئیں جب کہ ایک ماہ کے دوران کل 1681 پروازیں منسوخ ہوئیں۔سی اے اے کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ، لینڈنگ و دیگر چارجز کی مد میں 2723 ملین روپیکا نقصان ہوا ہے، اسی طرح فضائی حدود کے عدم استعمال پر895ملین روپیکانقصان اٹھانا پڑا ہے۔