منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال ہونا چاہیے، نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے بھی انتہائی اہم بات کر دی گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال ہونا چاہیے،کورونا سے انتقال کرنے والوں کی نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت دینی چاہیے جبکہ مساجد کو کمیونٹی سنٹر قرار دیا جائے حکومت آئمہ مساجد کی گرفتاری کے بجائے ان کا تعاون حاصل کرے عوام سے اپیل ہے کہ وہ نمازیں گھروں پر ادا کریں البتہ مساجد کی تالا بندی اور بندش کا تاثر نہیں جانا چاہیے۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ آئمہ مساجد کی گرفتاری کے بجائے ان کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوانے والی موجودہ صورتحال میں عوام سے توقع ہے کہ وہ نمازیں گھروں میں ادا کریں گے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نمازیں گھروں پر ادا کریں تاکہ میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جاسکے البتہ مساجد کی تالا بندی اور بندش کا تاثر نہیں جانا چاہیے۔قبلہ ایاز نے مزید کہا کہ نمازیوں کی تعداد سے متعلق حکومتی اقدامات کی تعمیل ہونی چاہیے،کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال ہونا چاہیے، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی نماز جنازہ میں قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اجتماعی عبادات سے متعلق حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے جو ماہرین، بین الاقوامی ادارے تحقیق کررہے ہیں ہم ان کی تائید کرتے ہیں۔قبلہ ایاز نے کہا کہ صاحب استطاعت افراد معاشی دباؤ کے شکار افراد کے لیے عطیہ کریں، معاشی بیروزگاروں کی کفالت واعانت کا انتظام مساجد کے ذریعے کرنانہایت مفید ہوگا، مساجد کو کمیونٹی سینٹر کا درجہ دیا جائے ا ورمساجد کے آئمہ کواس کارخیرمیں شریک کیا جائے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کوروناسے و فات پانے والوں کی میت کو ممکنہ طریقیسیاحتیاطی تدابیرکیساتھ غسل دینے کااہتمام کیاجائے،

کورونا سے متاثرین کیلئے مذہبی و علاقائی امتیازات سے ماورا اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی مدد کی جائے، زکوٰۃ سے ممکن نہیں تو صاحب استطاعت دیگرطریقوں سے مدد کریں۔’عمرہ یا زیارات کیلئے جو رقم صاحب استطاعت نے جمع کروائی ہے وہ عطیہ کریں قبلہ ایاز نے مزید کہا کہ عمرہ یا زیارات کیلئے جو رقم صاحب استطاعت افراد نے جمع کروائی ہے وہ کورونا متاثرین کیلئے عطیہ کریں، کوروناسیوفات پانیوالوں کی تدفین کرتے ہوئے تکریم و احترام انسانیت کا مکمل خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کی جائیں لیکن خوف اور ڈر کا ماحول نہ بنایا جائے، بیرون ممالک یا اندرون ملک پھنسے افراد کیلئے حکومت مناسب انتظامات کا اہتمام کرے۔قبلہ ایاز نے تجویز دی کہ معاشی بے روزگاروں کی کفالت کا انتظام مساجد کے ذریعے بہتر ہوگا، مساجد کے منتظمین کو معلوم ہوتا ہے کہ کون صاحب استطاعت اور کون ضرورت مند ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…