اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تبلیغی جماعت کے ارکان کو پنجاب میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر جھوٹ نکلی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بھارت میں تبلیغی مرکز پر کئے جانے والے کریک ڈاؤن کی نکلیں۔ بھارتی تبلیغی افراد کی ان تصاویر کا سہارا لے کر شر پسند عناصر نے پنجاب حکومت کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ ان تصاویر کی حقیقت اب کھل کر
سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں تبلیغی مرکز اور تبلیغی جماعت کی قیام گاہوں پر کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں مسلمانوں پر ظالمانہ تشدد کیا گیا تھا۔ ان تصاویر کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان میں شرپسند عناصر نے پنجاب حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔ ان افراد کے منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی لیکن اب حقائق سامنے آ گئے ہیں۔