نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھے گئے مسلمانوں کی باجماعت نماز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پوری دنیا کی طرح بھارت میں بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، اس مہلک وائرس سے بھارت میں تقریباً پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہزاروں افراد قرنطینہ میں ہیں، اسی طرح بھارت کے گاندھی ہسپتال میں مسلمانوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، نماز کے وقت مسلمانوں نے باجماعت نماز ادا کی جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نظام الدین ایریا کے تبلیغی مرکز سے 200 افراد میں کورونا کی علامات سامنے آگئیں جس کے بعد بھارتی حکام تبلیغی جماعت کے 200 افراد کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کے لاک ڈاؤن اور دیگر احکامات پر تبلیغی مرکز نے پابندی نہیں کی جس کی وجہ سے مزید لوگوں میں بھی کرونا وائرس پھیلا۔ اس کے برعکس تبلیغی جماعت نے حکومت کی اس بات کی تردید کی تھی۔
Telangana: People who are under quarantine at Gandhi Hospital in Hyderabad offer namaaz. #COVID19 pic.twitter.com/oT2i3OmW5J
— ANI (@ANI) April 2, 2020