ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس مقامی حالات کے مطابق تبدیل ، معروف پاکستانی یونیورسٹی میں کی گئی ریسرچ کے حیرت انگیز نتائج

datetime 2  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس مقامی حالات کے مطابق تبدیل ہورہا ہے۔کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید کی سربراہی میں ریسرچ جاری ہے۔

جس کے مطابق کورونا وائرس میں مقامی حالات کے مطابق جینیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کی ریسرچ میں مقامی کورونا وائرس کا تجزیہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس مقامی حالات کے لحاظ سے مختلف شکلیں تبدیل کررہاہے۔ ریسرچ یونیورسٹی کی جدید آلات سے لیس بی ایس ایل تھری وائرولوجی لیب میں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجودکرومو سومز جتنی نہیں ۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 28 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…