اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کے خون سے دوائی تیار کرنے کا عمل شروع ، میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سائنسدان کا کہنا تھا کہ علاج کے لیےکورونا وائرس سےصحتیاب افراد کے خون کے 500 ملی لیٹر پلازمہ کی ضرورت ہوگی کیونکہ دوا صحت یاب افراد کےخون کے پلازمہ سے اینٹی وائرل امیونوگلوبلین حاصل کرکے تیارکی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوا تیا ر کرنے کے لئے 76 ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم اور 30 دن تک کا وقت درکار ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں بھی ایک رضا کار کو تجرباتی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے جب کہ آسٹریلیا اور اسرائیل کے ماہرین نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں۔