ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین میں کتے ،بلیوں او ر دیگر حرام جانوروں کے گوشت پر پابندی عائد

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائر س کی وبا پھیلنے کے بعد کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی قانون ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر شین زین میں پاس کیا گیا جس پر یکم مئی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔نئے قانون کے مطابق کتے بلیوں کے علاوہ سانپ، مینڈک اور کچھوؤں کے گوشت پر بھی پابندی ہو گی۔ اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔جب کورونا وائر س

کی وبا پوری دنیا میں پھیلی تو تاثر دیا جا رہا تھا کہ شاید یہ وبا چمگادڑ یا کسی پالتو جانور کا گوشت کھانے کی وجہ سے پھیلی ہے، اسی وجہ سے چین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔لیکن اب چین میں کتے، بلیوں، سانب، مینڈک اور کچھوؤں کے گوشت کی فروخت اور ان کو کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے تا کہ اگر وائرس ان کو کھانے سے پھیلا ہے تو اس کے مزید نقصانات سے بچا جاسکے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں ان جانوروں کا گوشت کھانا ایک معمول کی بات سمجھی جاتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…