لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کو چار مطالبات پیش کرتے کہا ہے کہ ان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پالیسی شرح کوکم کرکے
9 فیصد پر لایا جائے ،پیٹرولیم قیمتوں میںمزید 15روپے لیٹر کمی کی جائے، موجودہ حالات میں روپیہ کو مستحکم رکھا جائے اورروزانہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ذخیرہ اندوزوں،مافیاز و منافع خوروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔