منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کووفاق کی میٹرو بس منصوبے کی پیشکش

datetime 22  جون‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں میٹر و بس کو ناقابل عمل قراردیتے ہوئے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کے بجائے چمکنی سے حیا ت آباد تک ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے کیلئے موجودہ ریلوے ٹریک کے ساتھ ریلوے کی اضافی اراضی صوبائی حکومت کو لیز پر فراہم کرے ۔پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی بخت بیدار کی کٹوتی کی تحریک کے جواب میں وزیراعلیٰ نے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان کو فاسٹ ٹریک ریلوے سسٹم سے منسلک کرکے چاروں اضلاع کے عوام کو بین الاضلاعی سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے اُنہوں نے کہا کہ اس نظام کیلئے ان اضلاع میں موجودہ ریلوے ٹریک کو ہی استعمال میں لایا جا سکتا ہے جو فی الحال بے کار پڑا ہے اُنہوں نے کہا کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان کو ریلوے ٹریک کے ذریعے ملاکر فاسٹ ٹریک ٹرین چلائی جا ئے تو سفری سہولیات کااس سے بہتر اور جدید منصوبہ کوئی نہیں ہو گا اُنہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی فیزبلٹی کیلئے سروے کاکام جلد شروع کیا جارہا ہے اور وفاقی حکومت قابل عمل ہونے کی صورت میں اس منصوبے پر اگر آمادہ ہو جائے تو صوبائی حکومت اپنے وسائل سے یہ منصوبہ مکمل کرنے کیلئے تیار ہے پرویز خٹک نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس شروع کرنے پر کم ازکم 45 ارب روپے اور ہر سال چار یا پانچ ارب روپے کی سبسڈی درکار ہو گی جو ہمار ا غریب صوبہ برداشت نہیں کر سکتا اُنہوں نے کہا کہ اس کے بجائے وفاقی حکومت اگر چمکنی سے حیا ت آباد تک ریلوے ٹریک کے ساتھ موجود اراضی ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے صوبائی حکومت کو فراہم کردے تو 25 کلومیٹر ماس ٹرانزٹ سسٹم دس بارہ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو سکتا ہے اور اس سے پورے پشاور کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…