اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مارچ 2020،دہشت گردکارروائیوں میں جانی نقصان میں خاطر خواہ کمی

datetime 1  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں قائم ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹذیز (پکس) کی جاری کردہ ماہنامہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مارچ کے مہینے کے دوران ریاست مخالف حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی شدت میں 64فیصد تک کی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے،ماہ فروری میں ہونیوالے 9 ریاست مخالف تشدد کے واقعات میں22 ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ

مارچ کے دوران صرف آٹھ افراد مارے گئے‘ زخمیوں کی تعدادمیں بھی 15 فیصد کمی ہوئی۔مارچ 2020ء کے دوران مارے جانے والوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 5جبکہ عام شہریوں کی تعداد 3 رہی جبکہ 9 سیکیورٹی اہلکار اور15عام شہری زخمی ہوئے،زیادہ ترحملوں میں دیسی ساختہ بموں کااستعمال کیا گیا۔پکس کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں زیادہ تر حملے بلوچستان میں دیکھے گئے ضلع پنجگور اور کیچ میں دو دو واقعات پیش آئے جبکہ بلوچستان کے شمال مغرب میں واقع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم حملہ ہوا۔ان حملوں کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور تین عام شہری مارے گئے جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکار اور 7عام شہری حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔بلوچستان کے بعد خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ حملے ریکارڈ کیے گئے جہاں جنگجوں نے چار کارروائیاں کیں جن میں دو سیکیورٹی اہلکار مارے گئے جبکہ تین سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوا۔قبائلی اضلاع کے علاوہ باقی صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع سوات میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ میں ایک سیکییورٹی اہلکار مارا گیا، پنجاب میں صرف ایک پرتشدد کارروائی ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے صدر بازارمیں موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 7عام شہری زخمی ہوئے جبکہ کس قسم کا کوئی بھی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔دوسری طرف پاکستانی سیکیورٹی فورسسز کی جانب سے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں3سیکیورٹی آپریشنز کئے گئے۔جس کے نتیجے میں 10ریاست مخالف جنگجوجبکہ 5 سیکیورٹی اہلکارمارے گئے جبکہ دتہ خیل میں ایک کارروائی میں فوج کے ایک کرنل سمیت چار اہلکار مارے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…