ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’پنجاب کورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ۔۔ ‘‘ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس پر ریسرچ کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے، پنجاب مقامی سطح پرکورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک اضافی تنخواہ دیں گے، اگر کسی کی موت واقع ہوئی تو شہداء فنڈ بھی دیں گے،

ہمیں اپنی استعداد بڑھانی چاہیے، جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا پر قابو پانےکےلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو کچھ دےرہےہیں، وہ حقدار کوپہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے، مستحق افراد سے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لیاجائےگا جنہیں فی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رقم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…