کراچی(این این آئی)کرونا وائرس کی وبا کے دوران ایک پاکستانی پائلٹ کا کارنامہ بھی سامنے آ گیا ہے، قومی ایئرلائن کے ایک سابق پائلٹ نے نیپال میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹیگ لائن باکمال لوگ لاجواب سروس کے بعد اب باکمال لوگ لاجواب کارنامہ بھی سامنے آ گیا ہے، کرونا وائرس کی وبا کے دوران شان دار خدمات انجام دینے پر پاکستانی پائلٹ جاوید چوہدری کو نیپال حکومت کی جانب سے باقاعدہ خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔پی آئی اے کے سابق پائلٹ جاوید چوہدری کو چین کے شہر گوانگزو سے نیپال کے شہ
ر کھمنڈو تک امدادی پرواز چلانے پر نیپال کے قومی ٹی وی پر حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔پائلٹ جاوید چوہدری نیپال ایئر کی پرواز پر کرونا وائرس سے بچائو کا طبی سامان لے کر پہنچے تھے، نیپالی ٹی وی نے کہا کہ پی آئی اے کے سابق کپتان نے کرونا وائرس کے خوف میں بھی بہادری کی مثال قائم کی ہے۔