اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں دکانوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےاحکامات جاری کیے ہیں کہ تمام دکانیں صبح 9بچے سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی ۔ حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ کل سے جنرل اسٹورز ،گروسری شاپس اور کریانہ کی دکانیں صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی
تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی ان اوقات کار سے استثنا حاصل ہو گا ۔ اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کاروائی اور قوانین کے تحت سزا بھی دی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144کے تحت گرفتار افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ۔