لاہور( این این آئی)باغبانپورہ کے علاقہ مدینہ کالونی میں25 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی خاتمہ کر لیا ۔ بتایاگیا ہے مدینہ کالونی کے رہائشی25 سالہ نوجوان اکبر نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے انتہائی تشویشناک حال میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔اکبر کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔