جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

طبی آلات سے بھرا 5واں جہاز چین سے کراچی پہنچ گیا جانتے ہیں سامان نکالنے کے بعد احتیاطی طور پر کیا کام کیا گیا؟

datetime 30  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی وبا پر قابو پانے کے لیے چین حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کرپیرکو پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی۔ چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے پیرکی صبح 9 بجکر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمنل پراتری ۔سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے کارگو تیارے پر احتیاتی تدابیر کے طور پر اسپرے کیا گیا ہے ، کارگو تیارے سے نکلے امدادی سامان پر بھی اسپرے کیا گیا ہے۔چین کی جانب سے امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔ پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے۔ امدادی سامان لے کر یہی کارگو فلائٹ 28، 27، 25، اور 23 مارچ کو بھی کراچی آئی۔ 27 مارچ کو طبی سامان لانے اس چینی جہاز کا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استقبال کیا۔ چینی حکومت اب کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…