واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ایک اہم رکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کئی ملین لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن اور متعدی امراض کے ماہر اننتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں کئی ملین افراد کووِڈ انیس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے فاؤچی نے کہا امریکا 100,000 سے 200,000 ہلاکتوں کی توقع رکھے۔امریکا میں اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد مریض ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔