اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلاتا ہوا مزید پھیل رہا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی نگل رہا ہے، پاکستان میں بھی یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پر پھیلا رہا ہے، پاکستان میں علماء کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفار کریں اور اللہ کے حضور اس وباء کے خاتمے کے لئے دعا کریں،
ایسے میں راولپنڈی اسلام آباد میں علمائے کرام نے لوگوں کو رات کو مساجد اور اپنے گھروں پر چڑھ کر اذانیں دینے کا بھی کہا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رات دس بجے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں اذانوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے نہ صرف مساجد میں اذانیں دی جاتی ہیں بلکہ لوگ اپنے اپنے چھتوں پرچڑھ کر اذانیں دیتے ہیں، آج رات بھی اسی طرح ہوا اور لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر جڑواں شہروں میں اذانیں دینے لگ گئے، اسلام آباد کے نواحی علاقوں ترامڑی، نیو علی پور آبادی، ترلائی، کھدرپڑ بھی بھی لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دیں۔ دس بجے کے بعد جڑواں شہروں اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائوں سے گونجنے لگیں۔ اللہ پاک ہمارے ملک کے تمام لوگوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھے اور جلد سے جلد اس وبائی وائرس سے چھٹکارا دلائیں۔ آمین۔