بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس، لوگوں کو گھروں میں علاج فراہم کرنے کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ باچاخان ٹرسٹ ، اے این پی اور ملگری ڈاکٹران کی مشترکہ کوششوں سے ٹیلی میڈیسن سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے ذریعے گھر میں بیٹھے تمام افراد ٹیلیفون کے ذریعے اپنی بیماری کے بارے میں معلومات لے سکیں گے، کورونا وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر میں سے گھر سے بلاضرورت نہ

نکلنا سب سے مقدم ہے اور اسی تناظر میںاے این پی، ملگری ڈاکٹران اور باچا خان ٹرسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو گھروں میں ہی علاج فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے لوگوں کو یہ موقع فراہم ہوگا کہ وہ کسی بھی بیماری کاعلاج بذریعہ ٹیلی فون معلوم کرسکیں گے اور ملگری ڈاکٹران کے رہنما، اراکین اور مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز صبح 11بجے سے دوپہر 02بجے تک لوگوں کی رہنمائی کیلئے موجود رہیں گے۔ اگر کسی کو بھی اس بارے میں معلومات درکار ہو تو ان تین نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں،091-2246851/03009079919/03454647305۔ ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ ملگری ڈاکٹران کی جانب سے پیر کے روز سے غرباء اور مستحق افراد میں راشن پیکجز کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کیا جائیگا۔ انہوںنے ملگری ڈاکٹران کی پوری تنظیم اور رہنمائوں کا بھی شکریا ادا کیا اور ساتھ عوام سے اپیل کی کہ ان رابطہ نمبرز پر غیرضروری ٹیلیفون سے گریز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ایمل ولی خان نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک اور پیغام کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اے این پی ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی سلام پیش کرتی ہے کہ اس وباء کے وقت بھی وہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں،آج ایک بار پھر خیبرپختونخوا پولیس شہریوں کی زندگیاں بچانے میں مصروف عمل ہیں اور کورونا وباء سے بچاو کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔ایمل ولی خان نے مزید لکھا کہ ہماری دعائیں پولیس جوانوں اور آفیسرز کے ساتھ ہیں،حکومت سے بھی اے این پی یہی مطالبہ کریگی کہ پولیس جوانوں کی زندگیاں بچانے کی خاطر انہیں حفاظتی کٹس مہیا کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…