پنڈی بھٹیا ں( آن لائن) پنڈی بھٹیاں کے محلہ ظفر پورہ میں بے رحم ممتا نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنی 4 ماہ کی بچی مسکان کو چھت سے نیچے صحن میں پھینک دیا۔ مسکان موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اقرا بی بی کا خاوند جہانگیر اسلام آباد میں مزدوری کرتا ہے اور اس کی بیوی روٹھ کر اپنی ماںکوثر بی بی کے گھر پنڈی بھٹیاں کے محلہ ظفر پورہ میںرہ رہی تھی۔ اس نے عقیل نامی شخص سے تعلقات استوار کر رکھے۔ اقرا بی بی
اور کوثر بی بی چھت پر تلخ کلامی کر رہے تھے۔ اسی دوران اقرا بی بی اور کوثر بی بی نے عقیل سے کہا کہ اس کو مار ڈالو۔ جس پر دونوںنے چار سالہ مسکان زہرا کو چھت سے نیچے پھینک دیا اور کمسن بچی دم توڑ گئی۔ پولیس نے بچی کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔