ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

کوئی ایک مستحق بھی کہیں کہیں بھوکا نہ رہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو کا شاندار اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہائوس کراچی میں یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والوں کی امداد کے میکنزم کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضی وہاب نے براہ راست جبکہ سعید غنی اور حارث گزدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اتوار کے روز سندھ کی قیادت کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے طویل مشاورت میں مستحق افراد کی نشان دہی اور ان تک رسائی کی منصوبہ بندی پر تفصیلی گفتگو کی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے اس حوالے سے حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ایک مستحق کے گھر پہنچے اور راشن پہنچائے، اس موقع پر انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس وقت ایک ایسا نظام بنانا ہوگا کہ حکومت ،فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں۔ اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کے ذمہ داران سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مشاورت کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کے ذمہ داران سے کہا کہ سندھ حکومت نے مستحق افراد کی امداد کا انتہائی مثر اور ایک بہترین نظام بنایا ہے، اس لئے مستحق افراد کی مدد کیلئے وہ سندھ حکومت کے بازو بنیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور فلاحی ادارے سندھ حکومت کے بازو بن کر زیادہ مؤثرثابت ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اپنے پڑوسی کی مدد کرسکتا ہے تو وہ بھی اس سخت وقت میں اپنا حصہ ڈالے،

اسی طرح اگر آپ کسی ایک شخص کی مدد کرسکتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اس بحران میں اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق کرونا وائرس کے بحران سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا اور اسی طرح اس بحران کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں موجود سندھ حکومت کی کابینہ کے افراد کو کہا کہ لاک ڈائون کا عمل طویل ہونے کی صورت میں سندھ حکومت کے پاس مکمل منصوبہ بندی ہونا چاہئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ

وہ لاک ڈائون پر مکمل عمل درآمد کریں کیونکہ لاک ڈان پر مکمل عمل درآمد کے ذریعے ہی کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کے نزدیک سب سے اہم اپنے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ سندھ میں کرونا سے مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ زندگیوں کو محفوظ بناسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ایمرجنسی سینٹرز اور اسپتالوں میں ہمارے ڈاکٹرز بہترین کام کررہے ہیں، وہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو ان کی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…