اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے نجات کیلئے رحمت الہیٰ کے طلب گار ملک بھر میں اذانیں ۔ تفصیلات کے مطابق مساجد میں موزنوں کی عشاء کی اذان کےبعد اذانیں دینے کا عمل جاری ہے ، لوگ نے گھروں کی چھتوں ، گلیوں اور سڑکوں پر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر دیں ۔ رات 10بجتے ہیں ملک بھر کی فضاء
اذان کی آواز سے گونجنے لگیں ۔ انفرادی طور پر لوگوں کا گھروں میں نوافل بھی ادا کرنے کا عمل جاری ہے ۔ جبکہ بعض مساجد سے کلائوڈ سپیکرز پر روزانہ رو رو کر اللہ پاک کے حضور گڑگڑا کر کرونا وائرس سے سے نجات ، دنیا اور بالخصوص امت مسلمہ کو محفوظ رکھنے کیلئے دعائوں کا بھی عمل جاری ہے ۔