بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد

datetime 29  مارچ‬‮  2020 |

مظفر آباد(این این آئی)آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے تین ہفتوں میں نماز جمعہ سمیت پانچ نمازیں گھروں میں ادا کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر بدرمنیر نے کہا کہ مساجد میں امام، موذن اور خادم با جماعت نماز ادا کریں گے ، علماء کرام اور محکمہ صحت عامہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے کہا کہ

آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے سختی سے عمل کیا جائے گا لہذا شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں نماز کی ادائیگی ممکن بنائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرسندھ حکومت نے بھی مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگائی ہے جس کے تحت مساجد میں صرف 3سے 5 افراد نماز اورجمعہ ادا کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…