نیویارک(این این آئی)امریکا میں کووڈ انیس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور نیویارک شہر اس وبا کا مرکز بن چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کووِڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2191 ہو چکی ہے جب کہ 124,665 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10,023 ہو گئی ہے، اسپین میں بھی قریب چھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یورپ میں مجموعی طور پر بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔دنیا بھر
میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ پینسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب تیس ہزار نو سو ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اس وائرس کے سبب پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں کورونا انفیکشن کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ جوبیس ہزار ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جو دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔