کرونا سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی کارکردگی سب سے اچھی ،فواد چوہدری کی وفاقی حکومت پر تنقید، کئی معاملات پر سوالات اٹھا دئیے

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، صوبہ سندھ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں،کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا کچھ نے نہیں، سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے ۔

ایک انٹرویومیں عالمی وبا کورونا وائرس اور ملک کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا کچھ نے نہیں، سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ لاک ڈائون کرنے میں اشیا خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چارمسائل ہیں، کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے، لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر ان ہی سے پوچھیں، وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔فوادچوہدری نے کہا کہ تفتان معاملے میں بھی وفاقی حکومت نے اچھی کمیونیکیشن نہیں کی، تفتان میں زائرین کو روکنا بلوچستان حکومت کا کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔فوواد چوہدری نے کہا کہ جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت ہیں، رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی کرتے ہیں، اللّٰہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے، کورونا کے پھیلائومیں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے۔ فواد چوہد ی نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری سے متعلق عدالت فیصلہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…