اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی نرس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دیگر علامات میں سے آنکھوں کا لال ہونا بھی ایک علامت ہے۔واشنگٹن کے لائف کیئر سینٹر میں بطور نرس امور انجام دینے والی چیسلی ارنسٹ نے دعویٰ کیا کہ اگر کسی کی آنکھیں مستقل لال رہتی ہیں تو اُسے بھی کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ آنکھوں کا لال ہونا کورونا وائرس کی اہم علامت ہے کیونکہ
جتنے بھی مریض ہسپتال آئے ان سب کی آنکھیں سرخ تھیں اور انہیں نزلہ ، بخار کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔چیسلی کا کہنا تھا کہ مریضوں کی آنکھیں ایسی سرخ ہوتی ہے جیسے انہیں الرجی ہوگئی، اُن کی آنکھ کا سفید حصہ سرخ ہوتا ہے جو باقاعدہ نظر بھی آرہا ہوتا ہے۔یاد رہے طبی ماہرین اس سے قبل خشک کھانسی، نزلہ اور بخار اور سانس لینے میں دشواری کو کورونا وائرس کی علامات بتا چکے ۔