اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ، حیرت انگیز طور پر کوئی بھی ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج نہیں کر رہا تھا

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں، ذرائع کے مطابق بلوچستان میں چار ڈاکٹروں ڈاکٹر بصیر ، ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر ضیا ء الحق ناصر، ڈاکٹر فضل الرحمن بابر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ تمام ڈاکٹرکوئٹہ اور گردونواح میں فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان میں کوئی بھی کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج نہیں کر رہا تھا، وائرس کی تصدیق ہونے کے

بعد تین ڈاکٹروں کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر فضل الرحمن بابر نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں آئی سولیشن میں منتقل کردیا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر نے ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چار ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 10سے زائد کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، انہوں نے بتایاکہ کورونا وائرس اب مقامی طور پر بھی منتقل ہو رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…