ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ممالک کا سفر کرنے والے،ان سے ملنے جلنے والے افراد فوری کرونا ٹیسٹ کروائیں،شہریوں کو انتہائی مفید مشورے دیدئیے گئے

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) کورونا بیماری سے بچائو کے لئے لوگوں احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں آنے والے دن نہایت اہمیت کے حامل ہیں جو لوگ بیرون ممالک کا سفر کرکے آئے ہیں وہ خود یا ان سے ملنے جلنے والے فوری طورپر محکمہ صحت کے حکام سے رضاکارانہ طورپر رابطہ کرکے اپنا ٹیسٹ کرائیں بصورت دیگر وہ خود یا ان کے پیارے کسی بہت بڑی مصیبت میں متبلا ہوسکتے ہیں ،

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبداللہ اور ڈاکٹر عمران نے پختونخوا ریڈیو سوات ایف ایم98 کے لائیو پروگرام ’’ریڈیو کلینک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا پروگرام کے میزبان فضل خالق خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں سب سے پہلے ہاتھوں کی صفائی پر توجہ دی جائے اس کے علاوہ جو لوگ معمول کے نزلہ زکام کے شکار ہوں وہ بھی احتیاطاً ماسک کا استعمال شروع کریں ، ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ بیرون ممالک کا سفر کرکے آئے ہیں ضروری نہیں کہ ان میں کرونا وائرس ہو لیکن وہ حالات کی تناظر میں اپنا ٹسٹ ضرور کرائیں اس طرح وہ خود اور ان کے گھر کے افراد سمیت ان سے ملنے جلنے والے اس خطرناک وائرس کے وار سے بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتے ہم سب کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ جن لوگوں میں اس وائرس کے اثرات موجود ہیں وہ سامنے آنا شروع ہوجائیں گے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں لہٰذا جو لوگ اب تک محفوظ ہیں وہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد سختی سے یقینی بنائیں تاکہ وہ خود محفوظ رہ سکیں اور دوسروں تک یہ بیماری پھیلانے کا باعث نہ بنیں،انہوں نے ہدایت کی کہ لوگ پاک صاف خوراک استعمال کرنے کا اہتمام کریںاور حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے اوقات کار جو مقرر کئے گئے ہیں اس دوران گھروں سے کسی صورت باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے انہیں گلیوں میں ٹولیوںکی صورت کھیلنے سے کچھ دنوں کے لئے منع کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…