کراچی(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق دوسری بار کیا جانے والا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق کرائے گئے ان کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کئی دن پہلے آگئی۔سعید غنی نے کہا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور میں یہی
بات کئی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال گھر پر بیٹھ کر ہی امور انجام دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنم اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کر گھر تک محدود کرلیا ہے اور تمام امور گھر سے ہی انجام دے رہے ہیں۔