ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

لاک ڈاؤن کے باعث اہم شہر میں آٹا نایاب، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، منافع خور کرونا وائرس سے بھی نہ ڈرے

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں جاری لاکھ کے باعث لاہور میں آٹا نایاب ہو گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جہاں آٹا دستیاب ہے وہاں پر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیاگیا ہے،

حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے میں الجھی ہوئی ہے اور لاہور میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ جاری ہے۔ دالیں، چینی آٹا مارکیٹ میں مہنگے داموں بک رہا ہے کئی دکانوں اور چکیوں پر آٹا دستیاب ہی نہیں ہے، لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لاہور میں دالوں، چینی اور آٹے کی سپلائی کم ہو گئی جس سے منافع خور موقع سے فائدہ اٹھا کر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، چینی فی کلو دس روپے تک مہنگی دی جا رہی ہے۔ دال چنا 118 سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، اسی طرح دال ماش 42 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔ مونگ کی دال کی فی کلو قیمت میں 58 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مجسٹریٹس فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہناہے کہ آٹے کے ٹرک شہر کے 25 پوائنٹس پر کھڑے کیے گئے ہیں جہاں سے شہری اپنی ضرورت کے مطابق آٹا خرید سکتے ہیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…