ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

کرونا کی وجہ سےہزاروں افغانیوں کی ہلاکت کا خدشہ

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)پناہ گزینوں سے متعلق افغانستان کی وزارت نے کہا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین فروری کے اواخر سے ایران سے واپس آچکے ہیں۔میڈیا کیلئے وزارت کے مشیر سید عبد الباسط انصاری نے بتایا کہ پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی، ان میں اس خوف سے پیدا ہوگئی ہے کہ ایران علاقے میں کرونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے، جہاں کم سے کم دو ہزار افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انھیں خدشہ ہے کہ کہیں انھیں بھی یہ وائرس نہ لگ جائے۔ انصاری نے بتایا کہ ہر روز تقریباً دس ہزار افغان ایران سے وطن واپس آ رہے ہیں۔افغانستان کے وزیر صحت فیروز الدین فیروز نے انتباہ کیا کہ اگر کرونا وائرس کے پھیلاو کو کنڑول نہیں کیا گیا تو تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افغان ہلاک ہوسکتے ہیں۔ افغان حکام نے احتیاط کے طور پر ہرات، فرح، اور نمروز کے صوبوں میں جو ایران کے ساتھ واقع ہیں لاک ڈاون کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…