جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ دکانیں رات اتنے بجے بند کر دی جائیں، ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز او رکریانہ دوکانیں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی اور اس فیصلے پر آج ہفتہ سے عملدرآمد ہوگا –

کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گڈزٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی- وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے-کورونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیاجائے-انہوں نے کہاکہ آٹے سمیت اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے اورغریب افراد کے لئے راشن کا بندوبست کرنے کے حوالے سے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتہائی غریب افراد کے لئے معاشی پیکیج تیار کررہے ہیں-وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کل اس ضمن میں بریفنگ دے گی-انہوںنے کہاکہ صوبے میں کورونا وائر س کے ٹیسٹ کے لئے کٹس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے-ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زائرین کی اپنے گھروں میں روانگی کے بعد ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مراکزکو جراثیم کش سپرے سے صاف کیاجائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت کوروناوائرس کی روک تھام کی مہم میں جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پر کمشنرز ،آرپی اوز ،ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنرزاورپولیس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے-

پاکستان آرمی او ررینجرز کے کردار کو بھی سراہتے ہیں- ڈاکٹروں،نرسوں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس آج منعقد ہوا-ویڈیو لنک اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال،مرض کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں فوڈ سپلائی چین کے حوالے سے امورپر بھی غور کیا گیا-

صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال،ڈاکٹر یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ آفس سے اجلاس میں شرکت کی- ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواوراعلیٰ افسران ویڈیولنک کے ذریعے ایس اینڈ جی اے ڈی کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے-سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری محنت ،سیکرٹری فوڈ اور سیکرٹری زراعت نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ، کمشنرملتان اورکمشنر فیصل آباد ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…