جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جدید اور منفرد ایپ کا اجراء کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید، عام اور منفرد موبائل ایپ کا اجراء کر دیا ہے۔ موبائل ایپ کے اجراء کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور انتظار کی زحمت سے بچانا ہے، ایپ سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی عدم دستیابی کی شکایات بھی کی جا سکیں گی۔

بدھ کو یہاں ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے ایپ کا اجراء کیا۔ یہ ایپ اسلام آباد انتظامیہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو موبائل ایپ سے متعلق بریفنگ دی۔ ایپ کے ذریعے 43 مختلف سہولیات شہریوں کو آن لائن فراہم کی جائیں گی جن میں اراضی، فرد، اسلحہ لائسنس، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا اجراء، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز جیسی بنیادی سہولیات ایپ میں شامل ہوں گی۔ ایپ سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی عدم دستیابی کی بھی شکایت کی جا سکے گی۔ ایپ مہنگے داموں ماسک بیچنے والے فارمیسی مالکان کے خلاف کارروائی میں مدد گار ثابت ہو گی۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک اور دیگر سامان فراہم نہ کرنے والی فارمیسیز کی تصاویر بھی ایپ پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ایپ سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی عدم دستیابی کی شکایت بھی کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موبائل ایپ سے شہریوں کی زندگی میں انقلاب آئے گا اور بنیادی ضروریات ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مختلف دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں، اسلام آباد میں یہ ایک آزمائشی پروگرام ہے جس کے بعد ملک کے باقی شہروں میں بھی اس کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کوئی ملک ترقی کرتا ہے اس کے شہریوں کو بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آتی ہے، اس ایپ سے شہری لائنوں میں لگنے کی زحمت سے بچ سکیں گے اور پاکستان شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…