کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی سامان کی خریداری میں سستی کے الزام میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر مبین میمن کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ڈاکٹر مبین پر محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے حفاظتی سامان کی خریداری میں سستی کا الزام تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر مبین کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ڈی ایچ او 19 گریڈ کے ڈاکٹر ارشاد میمن کو نیا ڈی جی صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔