سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)قرنطینہ میں ڈیوٹی انجام دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔جیونیوز کے مطابق ڈاکٹر زین العابدین سکھر کےقرنطینہ سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نےگھر میں خود کو
آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ڈاکٹر زین العابدین نے اپنے پیغام میں کورونا کےخلاف جیت کے عزم کا اظہار کیاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔