پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا سے متاثرہ جوڑا ٹرین میں سفر کرتا پکڑا گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑا ٹرین میں سفر کے دوران پکڑا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کے شہر تلنگانہ کے قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب راجدھانی ایکسپریس میں ایک ایسا جوڑا دیکھا گیا جو کورونا کے مرض میں مبتلا تھا۔دونوں میاں بیوی کے ہاتھوں پر قرنطینہ میں رہنے کی مہر لگی ہوئی تھی، اس مہر کے باوجود یہ جوڑا اس کو چھپاتے ہوئے سفر کی کوشش کررہا تھا۔تاہم واش بیسن میں ہاتھ دھونے کے

دوران ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے یہ مہر دیکھ لی اور اس کی اطلاع پولیس کو دے دی ، جس کے ساتھ ہی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم وہاں پہنچی اور دونوں کو ٹرین سے اتار دیا گیا اور حیدرآباد کے الگ تھلگ مرکز منتقل کردیا گیا۔بعد ازاں اسی دوران بی ون بوگی کے مسافروں کو بھی اتاردیا گیا، اس واقعے کے بعد ٹرین تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اسٹیشن پر رکی رہی، اس جوڑے کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو دوسرے ڈبہ میں منتقل کردیا گیا، ٹرین میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد روانہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…