سانگلہ ہل(آن لائن)سانگلہ ہل طارق آباد کالونی میں گونگی بہری 14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار چند روز قبل ملزم بوٹا بلوچ نے گھر میں داخل ہوکر معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ طارق آباد کالونی میں محنت کش محمد عارف کی معذور لڑکی گھر میں اکیلی تھی کہ سعودی پلٹ
اوباش ملزم بوٹا بلوچ نے گھر میں داخل ہوکر چودہ سالہ گونگی بہری آمنہ کوزبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور حالت غیر ہونے پر اسے برہنہ حالت میںچھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تھانہ سٹی پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر اوباش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا تھانہ سٹی پولیس نے 7روز بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ۔