بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

200افراد میں کوروناوائرس پھیلاؤں گا حکومت مجھے روک کر دکھائے، کورونا وائرس کے مریض نے چیلنج کرتے ہوئے بڑی دھمکی دیدی

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خود کو کرونا وائرس کا مریض ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے ، حکومت کو چیلنج دیا کہ میں دو دن کے اندر اندر 200 افراد میں اسے پھیلا ئوںگا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خود کو کرونا وائرس کا مریض ڈکلئیر کیا اور ساتھ ہی حکومت کو کھلا چیلنج بھی دے رہا ہے کہ

میں دو دن میں 200افراد میں کرونا وائرس پھیلا دوں گا ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں حکومت سے کہ مجھے روک کے دکھائو، اب ہر جگہ بیماری پھیلے گی ، پرسوں آپ کو دو سو کیس ملیں گے ، پکڑ کے دکھائو مجھے ، ہر جگہ وائرس پھیلائوں گا ۔ نوجوان کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں پیغام انتہائی افسوسناک ہے ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کی ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ذہنی مریض ہے ، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ سب اس نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا ہے ۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت کرئونا وائرس کا شکار ہے اور اس سے جنگ لڑ رہی ہے تاہم ایسے حالات میں نوجوان کی جانب سے حکومت کو چیلنج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ سوشل میڈیا صارف سیدرہ کنول نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ شخص حکومت کو چیلنج کر رہا ہے کہ میں ہر جگہ بیماری پھیلاؤں گا، ہمت ہے تو پکڑ کر دیکھاؤ،حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ اس شخص کو پکڑ کر زرا یہ تو بتائیں کہ حکومت ہوتی کیا ہے، بیماری ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے،اور اگر اسے کوئی جانتا ہے تو اسکی نشاندہی بھی کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…