منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس ، ینگ ڈاکٹرز کا سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج موخر کرنے کا شاندار فیصلہ، حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرڈاکٹر سلمان حسیب نے سر کاری ہسپتالوں میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ڈاکٹر نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سمیت گورنر کے تمام سٹاف اور سیکورٹی اہلکاروں کوسکریننگ کے بعد کرونا سے محفوظ قرار دیدیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کر ے گی۔

ڈاکٹرز بھی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں اور عوام کو کورونا کی وباء سے بچایا جائے ۔کورونا کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے سب کو اپنا کرداد ادا کر نا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب ،سینئر صدر ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی،صدر میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمود احمد اورصدر جناح ہسپتال ڈاکٹر عاقب جاوید اور دیگر نے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے حالات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بتایا جسکے بعد ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب کی درخواست پر سر کاری ہسپتالوں میں اپنا احتجاج مؤخرکر نے کا اعلان کر دیا جبکہ دوسری طر ف گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ہدایات پر کورونا کی وباء سے بچنے کیلئے گور نر ہائوس میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی بھی گور نر ہائوس کے مین گیٹ پر سیکر یننگ کی جسکے بعد گور نر اپنے دفتر آئے جبکہ گورنر ہائوس میںآنیوالے تمام افراد اور سٹاف کی بھی روزانہ کی بنیادوں پر سکر یننگ ہوگی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ڈاکٹر ز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی کورونا سے بچائو کیلئے اپنا کردار دادا کر نا ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کر ے گی اور انشاء اللہ ہم سب نے ملکر کورونا وائر س سے خود بھی بچنا ہے اور اپنی عوام کو بھی بچانا ہے اور حکومتی ادارے اس بارے میں24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…