پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، مسافروں کی آمد مشروط

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) ایوی ایشن نے 21 مارچ کی صبح 5 بجے سے پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایوی ایشن ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں تک محدود کیا گیا تھا۔

ایوی ایشن کے مطابق باقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر انتظامات کو بہتر بنانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی آمد،21 مارچ سے مسافروں کی آمد کو ائیرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کرلی گئی، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ پرواز سے  24 گھنٹے قبل کروانا لازمی ہوگا۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے،تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گی،یہ شرط 4 اپریل تک  برقرار رہے گی. اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے.،ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…