پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پیراگون سکینڈل ، سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرلی

datetime 17  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بینچ نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔

سماعت کے دوران خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کےعرصے میں نیب کے پاس بےضابطگی کے بجائے ایک وعدہ معاف گواہ کا بیان ہے۔وکیل خواجہ برادران نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے انکوائری کے دوران تین خطوط سامنے لائے گئے جو پیراگون سوسائٹی کی حد تک جھوٹے ہیں۔اس دوران جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ خواجہ برادران نے ٹرائل کے دوران بیان ریکارڈ کرانے میں نیب کے ساتھ تعاون کیا، کیس میں کوئی التوا نہیں مانگا گیا تاہم نیب کوئی ایسی چیز بتائے جس سے ثابت ہو کہ خواجہ برادران کو ضمانت نہ دی جائے۔عدالتی ریمارکس پر نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بیان ریکارڈ کے بعد خواجہ برادران جیل میں نہیں تھے اس پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ یہ کیسی بات کر رہے ہیں بھروانہ صاحب، ضمانت پر تو نہیں تھے۔جسٹس مقبول باقرنے ریمارکس دیے کہ یہ نیب کی نیت کا مسئلہ ہے یا تو اہلیت کا، نیب کے پاس ابھی بھی کوئی واضح شواہد موجود نہیں ہیں، جب پلان کی منظوری ٹی ایم اے نے دی تو کوئی جواز ہی نہیں بنتا، نیب کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس کی وجہ سے اب خواجہ برادران کو حراست میں رکھا جائے لہٰذا نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 30،30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…