اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368افراد ہلاک کون سی جگہیں وبا کی مرکز بنی ہوئی ہیں؟پتہ چل گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار809ہوگئی ہے۔چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں

جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔اٹلی کا علاقہ لومبارڈے اور میلان وبا کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں1500 کے قریب  افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈان کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔دوسری جانب اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسپین میں 96 نئی ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 290 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپین اٹلی کے بعد ملک میں لاک ڈان کا اعلان کرنے والا یورپ کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…