پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس، ہر پریشانی کا حل اللہ تعالی سے تعلق مضبوط کرنے میں ہے، تمام احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا کہ آخری دور کی نبوی پیش گوئیوں میں فتنوں کے پے در پے آنے کی خبر ہے کہ انسان ایک آزمائش سے سنبھل نہ پائے گا کہ دوسری آزمائش کاسامنا ہوگا۔

کروناوائرس کی وبا نے دنیا کو خوف وہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے۔پاکستان میں بھی اس وائرس کے مریضوں کے سامنے آنے پر بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ہر ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہمارا ایمان ہے کہ پریشانی آتی ہی رب کے اذن سے ہے اور جاتی بھی اس ہی کے حکم سے ہے۔ہماری ہر پریشانی اور آزمائش کا حل اللہ رب العزت سے تعلق مضبوط کرنے میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان اور خواتین کے نام جاری اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں کے تاکید کی کہ کرونا وائرس کے حوالے سے بتائی جانے والی تمام احتیاطوں کے ساتھ روزانہ ایک تسبیح استغفار،صبح و شام کی دعائیں، مرض و بیماری سے محفوظ رہنے کی دعائیں اور سنت نبوی ؐ کے مطابق کلونجی کا استعمال لازم کرلیں۔ مومن اُمید اور خوف کے درمیان ہوتا ہے، ربّ ذوالجلال پر بھروسہ رکھیں اور کسی بھی طرح کی افراتفری سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہم سے راضی ہوجائے اور ہمارے وطن کو ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…