پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہو گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صحت یاب ہونے والے مریض 59سالہ شخص جس میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی تاہم وہ صحت یا ب ہو گیا ہے اور ڈاکٹرز نے

تمام ٹیسٹ نگیٹو آنے کے بعداس شخص کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف قومی سلامتی کمیٹی نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،وزیردفاع، معاون خصوصی برائے صحت،آرمی چیف، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی پرغور کیا گیا اور معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے اجلاس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز، جامعات، ووکیشنل سینٹرز اور مدارس پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق 27 مارچ کو مشاورت کی جائے گی اور آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا پاکستان میں بھی پھیلتی جارہی ہے اور اس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی متاثر ہو رہا ہے جہاں جمعہ کو ایک اور نئے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 52 سالہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے، تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 22 ہے جس میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…