منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

میر شکیل الرحمان تو باہر آ جائیں گے لیکن انہیں پابند سلاسل کرنے والے حکومت میں نہیں رہیں گے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج میڈیا کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، جنگ اور جیو کو آزادی صحافت کی سزا دی گئی ہے۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے میڈیا پر آج جو وار کیا وہ آخری وار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن سے کونسے ایسے سوالات کیے جو آپ کو گرفتاری کرنا پڑی، ایسی کیا مجبوری تھی کہ آپ کو اْنہیں گرفتار کرنا پڑا، نیب کو

میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنگ گروپ اور جیو پر دباؤ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں، میر شکیل الرحمٰن تو باہر آجائیں گے، لیکن اْنہیں پابند سلاسل کرنے والے حکومت میں نہیں رہیں گے۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام تم سے نہیں ڈرتے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ صرف اس لیے کیا گیا کہ جیو نیوز نے حقائق عوام کے سامنے رکھے، حقیقت بیان کرنے کی وجہ سے آج میر شکیل الرحمٰن پابند سلاسل ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…